آئندہ ایران مشرق وسطیٰ پر کبھی تسلط نہیں جما سکے گا: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ پر اپنا تسلط جمانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران چاہے جو مرضی کرے مگر وہ آئندہ مشرق وسطیٰ پر اپنے پنجے نہیں گاڑھ سکے گا۔ ان کا اشارہ امریکا کے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی کی جانب تھا۔

ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ’ یاد کرو ایران نے جوہری معاہدے کو کس طرح اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ ایرانی مشرق وسطیٰ پر اپنا تسلط جمانے کا خواب دیکھ رہے تھے مگر آئندہ وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ 8 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے 2015ء کے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ جوہری معاہدہ صرف ایران کے مفاد میں تھا، اس سے امن کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا۔ ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد امریکا محفوظ ہوا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی رجیم مشرق وسطیٰ میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرکے جنگجوں کو ہوا دے رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں