ملائیشیا : حزب اختلاف کی اہم ترین شخصیات کے لیے عام معافی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ملائیشیا میں قید سیاسی رہ نما انور ابراہیم کو آج بدھ کے روز مکمل معافی دے دی گئی ہے۔ وہ کوالا لمپور کے اُس ہسپتال سے آزادانہ طور پر رخصت ہو گئے ہیں جہاں وہ زیر علاج تھے۔

اس موقع پر کالے کوٹ میں ملبوس ٹائی باندھے ہوئے 70 سالہ انور ہسپتال سے باہر آئے تو انہوں نے اپنے حامیوں کو مُسکراہٹ کا تحفہ پیش کیا۔ وہ اپنے اہل خانہ ، وکیلوں اور جیل کے محافظین کے گھیرے میں گاڑی میں سوار ہوئے اور پھر ملائیشیا کے شاہ سے ملاقات کے لیے ان کے محل روانہ ہو گئے۔

انور کے وکیل نے بتایا کہ شاہ کی جانب سے عام معافی کا اعلان جاری کیا گیا جس کا مطلب ہے کہ انور ابراہیم کے خلاف گزشتہ تمام الزامات ختم ہو چکے ہیں۔

ادھر ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ اپنے منصب پر ایک یا دو سال رہ سکتے ہیں۔ مہاتیر نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ وہ سبک دوشی کے بعد بھی پس پردہ رہ کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز کوالا لمپور سے براہ راست وڈیو لنک کے ذریعے ٹوکیو میں وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے لیے منعقد کانفرنس میں کہی۔

حالیہ انتخابات میں مہاتیر کے سیاسی اتحاد نے حیران کن طور پر سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کے مقابل کامیابی حاصل کر لی۔ مہاتیر نے امید ظاہر کی ہے کہ انور ابراہیم اتحاد میں موجود بقیہ تین جماعتوں کے سربراہان کی طرح اپنا کردار ادا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں