فرانس اور برونڈی کے درمیان 10 گدھوں پر تنازع
افریقی ملک جمہوریہ برونڈی اور فرانس کے درمیان گدھوں کے حوالے سے ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برونڈی کے وزیر زراعت نے ملک کے وسط میں فرانسیسی سفارت خانے کے ایک پروگرام کے تحت لائے گئے 10 گدھوں کو وہاں سے نکالنے کے احکامات دیے ہیں۔ اس واقعے نے دونوں ملکوں کے اہم عہدیداروں کےدرمیان ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تنزانیا سے مال برداری کے مقاصد کے لیے گدھے خرید کر ’گیٹیغا‘ نامی علاقے میں خواتین کے ایک غیر سرکاری پروگرام کے تحت دیے گئے تھے تاکہ خواتین اور بچے ان کی مدد سے زرعی اجناس، پانی اور ایندھن ڈھونے میں مدد لے سکیں۔
تاہم اس پر مقامی حکومت کی بعض شخصیات نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے قوم کی توہین کے مترادف قرار دیا تھا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ فرانس میں اس طرح کے گدھوں کو جاہل اور کند ذہن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
برونڈی کے وزیر زراعت ڈیو روریما نے علاقائی حکام سے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی سفارت خانے کی طرف سے لائے گئے گدھوں کو وہاں سے نکال باہر کریں۔
گذشتہ جمعرات کو برونڈی میں فرانسیسی سفیر لوران ڈولاھوس نے خواتین کی مدد کے لیے گدھے لائے جانے کی تحسین کی تھی اور اسے ایک بہتر پروگرام قرار دیا تھا۔
گدھے لائے جانے پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ٹوئٹر پر پوسٹ ایک بیان میں فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ میرے علم کے مطابق گدھے لانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔
-
فلسطینی طلباء کی سیاحتی کمپنی کا کل سرمایہ’ گدھے‘!
طلباء نے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا منفرد راستہ ڈھونڈ نکالا
ایڈیٹر کی پسند -
مصر : چین اور کوریا کو گدھے اور کتے برآمد کرنے کی منظوری
مصری حکام نے دس ہزار گدھے چین برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کتوں کی ...
بين الاقوامى -
چین دنیا بھر کے گدھے خریدنے کے لیے کوشاں کیوں ؟
چین اس وقت دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے تمام گدھوں کو خریدنے کے لیے ...
ایڈیٹر کی پسند