.

لیبیا میں القاعدہ کا اہم سیکیورٹی کمانڈر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی فوج نے آج جمعہ کے روز ملک کے مشرقی شہر درنۃ میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے ایک سیکیورٹی عہدیدار کو حراست میں لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق درنۃ میں لیبی فوج کی کارروائی میں القاعدہ کے سیکیورٹی امور کےانچارج یحییٰ الاسطی عمر کی گرفتاری کو دہشت گرد تنظیموں پر کاری ضرب کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔

لیبیا کی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا کہ الکرامہ اپریشنل کنٹرول روم نے القاعدہ کے درنہ میں سیکیورٹی امور کے انچارج یحییٰ الاسطی عمر کو حراست میں لیا ہے۔

الاسطٰی عمر کو گرفتاری کے بعد ایک کرسی پر بیٹھے دکھایا گیا ہے اور اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگائی گئی ہے جب کہ اس نے سول کپڑے پہن رکھےے ہیں۔ اس کے پیچھے ملٹری پولیس کا ایک باوردی فوجی افسر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ’الاسطی عمر‘ کو شدت پسند حلقوں میں ابو سلیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ درںۃ شہر میں القاعدہ کی مجلس شوریٰ کا دوسرا اہم ترین لیڈر قرار دیاجاتا ہے۔ اس کی گرفتاری درںۃ میں القاعدہ اور دوسرے دہشت گردوں کے لیے کاری ضرب قرار دیا جاتا ہے۔