ترک فوج کی شمالی عراق میں گولہ باری سے 10 کرد جنگجو ہلاک
ترکی کی فوج کی جانب سے شمالی عراق کے علاقوں افاشین، باسیان اور سینات ھافتانین میں بدھ کے روز کی گئی فضائی کارروائیوں میں کم سے کم 10 کرد جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ترک فوج کی جانب سے ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے شمالی عراق میں کرد دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی متعدد پناہ گاہوں اور ان کے اسلحہ کے ذخائر کو تباہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں ترکی کی جانب سے شمالی عراق کے علاقے قندیل میں کرد جنگجوؤں اور کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف حملوں میں تیزی آئی ہے۔
-
الحدیدہ ایئرپورٹ کو آزاد کرا لینے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئے گی : ترکی المالکی
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ...
مشرق وسطی -
ترکی : سکیورٹی فورسز کی چھاپا مار کارروائیوں میں داعش کے 18 مشتبہ ارکان گرفتار
ترکی کے دو بڑے شہروں استنبول اور ازمیر میں حکام نے سخت گیر جنگجو گروپ ...
بين الاقوامى -
ہماری فورسز شمالی عراق میں باقی رہیں گی : ترکی
ترکی کے وزیر دفاع نور الدین جانکلی کا کہنا ہے کہ جب تک تمام "دہشت گرد ...
مشرق وسطی