ٹرمپ جونیئر کی فوکس نیوز کی خاتون میزبان کے ساتھ محبّت کی کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اتوار کے روز "فوکس نیوز" چینل کی خاتون میزبان کِمبَرلے گیلفوئل کے ساتھ اپنی محبّت کا باقاعدہ طور پر انکشاف کر دیا۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 40 سالہ ٹرمپ اور 49 سالہ گیلفوئل نے ایک ہی وقت اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ریاست مونٹانا میں ہفتہ واری چھٹی کے موقع پر ساتھ کیے گئے شکار کے سفر کی تصاویر پوسٹ کیں۔

ٹرمپ جونیئر نے شادی کے 13 سال بعد اپنی بیوی وینیسا سے علاحدگی اختیار کر لی جنہوں نے ٹرمپ کے 5 بچوں کو جنم دیا۔ ابھی تک دونوں افراد طلاق کے اقدامات کے سلسلے میں اختتامی مرحلے میں ہیں۔

ادھر گیلفوئل دو مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے 2001ء میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم سے شادی کی اور 2005ء میں علاحدگی اختیار کر لی۔ اس کے بعد وہ 2006ء میں ڈیکور ڈیزائنر ایرک ویلنسی کی شریک حیات بنیں۔ یہ شادی تین برس رہنے کے بعد 2009ء میں ختم ہو گئی۔

گیلفوئل نے "سی این این" کے ساتھ اینکر شپ کا کیرئر شروع کیا اور پھر 2006ء میں "فوکس نیوز" منتقل ہو گئیں۔

ٹرمپ جونیئر اور گیلفوئل نے ہفتے کے اختتام پر چھٹی میں مونٹانا ریاست میں منعقد ہونے والی ریپبلکنز کی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے مجمع کے سامنے کہا کہ "میں کمبرلے کے یہاں آنے پر ان کا شکر گزار ہوں۔ ہم کل شکار کے لیے جائیں گے۔ بہرکیف ہم دل چسپ وقت گزاریں گے"۔

ٹرمپ جونیئر کی مطلقہ وینیسا نے 14 جون کو اپنی ایک ٹوئیٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم 9 ماہ قبل علاحدہ ہو چکے ہیں اور ایک دوسرے کے فیصلوں اور پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری توجہ اپنے بچوں کی تربیت پر مرکوز ہے"۔

ٹرمپ جونیئر کی زندگی میں آںے والی نئی خاتون نے بھی گزشتہ مدرز ڈے کے موقع پر وینیسا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر کو "لائیک" کیا تھا۔ اس سے دونوں کے درمیان معمول کے تعلقات کا اندازہ ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں