جرمنی میں سفارت کار کی گرفتاری پرایران سیخ پا
تہران میں متعین جرمن، بیلجین اور فرانسیسی سفیروں کی طلبی
ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں متعین جرمن، فرانسیسی اوربیلجیم کے سفیروں کو طلب کرکے جرمن میں ایک ایرانی سفارت کار کی گرفتار اور پیرس میں ایرانی اپوزیشن کے اجلاس کے انعقاد پر سخت احتجاج کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے’فارس‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے فرانس اور بیلجیم کے سفیروں اور جرمنی کے قائم مقام سفیر کو طلب کرکے ان سے ایرانی سفارت کار کی گرفتاری پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
’فارس‘ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کےنائب وزیرخارجہ نے جرمنی میں ایرانی سفارت کار کی گرفتاری پر سخت احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے گرفتار سفارت کار کی فوری رہائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ اسے ویانا معاہدے کے تحت حاصل سفارتی تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارت کار کی گرفتاری یورپ اور ایران کے درمیان تعلقات کو بگاڑنے کی کوشش ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی سفیر کو پیرس میں ایران کی جلا وطن اپوزیشن قیادت کے سالانہ اجلاس کے انعقاد کی اجازت دینے پر طلب کرکے ان سے احتجاج کیا گیا۔
خیال رہے کہ ایران کی قومی مزاحمتی کونسل کے بیرون ملک سیاسی ونگ مجاھدین خلق کے گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والے اجلاس کے دوران دہشت گردی کی ایک سازش بھی ناکام بنائی گئی تھی۔
بیلجیم کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق فرانس میں ایرانی اپوزیشن کے اجلاس کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو ایرانی نژاد میاں بیوی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کی شناخت امیر سعودونی اور نسیمہ نومنی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
-
خطےکی تیل کی سپلائی روکی تو ایران کی آبنائے ہرمز بند کر دیں گے:امریکا
امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی کے اس دھمکی آمیز بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں ...
بين الاقوامى -
امریکی دباؤ، جاپانی وزیراعظم کا رواں ماہ مجوزہ دورہ ایران منسوخ
جاپان کے وزیراعظم کا رواں ماہ کے دوران مجوزہ دورہ ایران منسوخ کردیا گیا ہے۔جاپانی ...
بين الاقوامى -
ایران کا سیاسی نظام نہیں بلکہ اس کا رویہ بدلنا چاہتے ہیں:واشنگٹن
پچاس کاروباری کمپنیوں نے ایران سے لین دین محدود کردیا
بين الاقوامى