تیونس کی عدالت کا اسامہ بن لادن کے سابق محافظ کو رہا کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تیونس کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اُسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ سامی العیدودی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تیونس کی انسداد دہشت گردی پولیس کے ترجمان سفیان السلیتی نے بتایا کہ حال ہی میں جرمنی سے نکالے جانے والے بن لادن کے سابق محافظ سامی العیدودی کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز العیدودی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی موجودگی میں کہا کہ ملزم پرعاید کردہ کوئی کا الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم رہائی کے باوجود تیونسی حکام العیدودی سے پوچھ گچھ کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں