سعودی وزیر خارجہ نے جان مکین کو اِن الفاظ میں یاد کیا
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین کے دنیا سے رخصت ہونے پر ایک خصوصی ٹوئیٹ کی ہے۔
ٹوئیٹ میں الجبیر نے کہا کہ "میں سینیٹر جان مکین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں ، امریکا نے ایک دلیر اور بہادر شخص کو کھو دیا ہے"۔
سعودی وزیر نے مزید کہا کہ "میں ایک ذاتی دوست سے محروم ہو گیا ہوں جس کو میں 13 برس سے زیادہ عرصے سے جانتا تھا"۔
ادھر امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے بھی ٹوئیٹر پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ "ہم امریکی عوام کے لیے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں جنہوں نے سینیٹر جان مکین کو کھو دیا ہے"۔ شہزادہ سلمان کے مطابق "مکین ایک دلیر انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی ملک کی خدمت اور عالمی امن و سلامتی کی سپورٹ کے لیے وقف کر دی تھی۔ وہ مملکت سعودی عرب کے ایک عظیم دوست تھے۔ یقینا ہم اُن سے محروم ہو چکے ہیں"۔
جان مکین اتوار کے روز 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
وہ سال بھر تک دماغ کے سرطان کے ساتھ لڑتے رہے۔ مکین کے رشتے داروں نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اُنہوں نے علاج کا سلسلہ روک دیا ہے۔
-
جان مکین کی ویتنام میں اسیری کا ناقابل فراموش واقعہ!
ہفتے کے روز 81 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے جہاں دیدہ امریکی سیاست دان جان مکین ...
بين الاقوامى -
سینیٹر جان مکین 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
دماغ کےسرطان میں مبتلا امریکا کے سرکردہ سیاست دان سینیٹر جان مکین گذشتہ روز انتقال ...
بين الاقوامى -
آنجہانی جان مکین سعودی عرب کے عظیم دوست تھے: شہزادہ خالد بن سلمان
امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ری پیبلکن سینیٹر ...
بين الاقوامى