.

برٹش ایئرویز کے 3.8 لاکھ صارفین کی معلومات ہیکروں نے چوری کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی فضائی کمپنی "برٹش ایئرویز" نے جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ اُس کے 3.8 لاکھ سے زیادہ صارفین کے کریڈٹ کارڈز کو ہیکنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

برٹش ایئرویز کے مطابق جو لوگ فضائی سفر کی بکنگ کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل فون ایپلی کیشن کا استعمال کر رہے ہیں ، اُن کی معلومات کو 21 اگست اور 5 ستمبر کو ہیک کیا گیا۔

اس حوالے سے چرائی گئی معلومات میں صارفین کے نام، ای میل پتے، گھروں کے پتے، پاسپورٹ اور پرواز کی تفصیلات کے علاوہ کریڈٹ کارڈز شامل ہیں۔

برطانوی کمپنی نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کریڈٹ کارڈز سے متعلق ذاتی معلومات کو تبدیل کر لیں اور اپنے بینکوں سے رابطہ کر کے اُن کے بتائے گئے اقدامات پر عمل کریں۔

برٹش ایئرویز کے مطابق وہ اپنے صارفین کو پہنچنے والے کسی بھی خسارے کا معاوضہ ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ برٹش ایئرویز کی جانب سے لاکھوں صارفین کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا ہیک ہونے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد جمعے کی صبح اُس بین الاقوامی گروپ کے شیئرز کی قیمت میں 4 فی صد کی کمی آ گئی جس میں برٹش ایئرویز شامل ہے۔