زمبابوے کی نئی کابینہ میں شامل گولڈن گرل کون ہے ؟
زمبابوے میں نئی حکومت کے وزراء نے پیر کے روز صدرEmmerson Mnangagwa کے سامنے حلف اٹھایا۔ ایمرسن سابق سربراہ رابرٹ موگابے کے زمانے سے ہی "مگرمچھ" کی عرفیت سے مشہور ہیں۔ نئی کابینہ میں جس شخصیت نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی وہ سنہری زلفوں والی خاتون Kirsty Coventry ہیں جو ملک میں "گولڈن گرل" کے نام سے مشہور ہیں۔ موگابے نے کرسٹی کو 1 لاکھ ڈالر قیمت کا انعام دیا تھا جو انہوں نے فلاحی سوسائٹیز کو عطیہ کر دیا۔ کرسٹی 1983ء میں دارالحکومت ہرارے میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 5 مرتبہ اولمپک گیمز میں تیراکی کے مقابلوں میں شرکت کی اور ایک مرتبہ سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ یہ سونے کا واحد تمغہ ہے جو زمبابوے نے اولمپک کی تاریخ میں حاصل کیا۔
پیر کے روز گولڈن گرل نے صدر ایمرسن کے سامنے حلف اٹھایا۔ رواں برس فروری میں کرسٹی کو زمبابوے کی اولمپک کمیٹی کا سربراہ چُنا گیا۔ اب 20 وزراء کی کابینہ میں انہیں نوجوانوں اور کھیلوں کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
کرسٹی نے 2000ء کے بعد 5 مرتبہ اولمپک کھیلوں میں شرکت کی اور 7 مختلف تمغے حاصل کیے۔ اولمپک کھیلوں کے علاوہ بھی انہوں نے مختلف مقابلوں میں 33 تمغے جیتے جن میں زیادہ تر سونے کے ہیں۔ کرسٹی نے 2013ء میںTyrone Seward سے شادی کر لی تھی جو 2010ء سے کرسٹی کے مینجر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کرسٹی کے والدین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ دونوں امریکی تھے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
-
زمبابوے کے نئے ’’مگر مچھ‘‘ صدر ایمرسن نانگاگوا کی حلف برداری
زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن نانگا گوا نے جمعہ کو ہزاروں افراد کے سامنے اپنے ...
بين الاقوامى -
رابرٹ موگابے ’’پرامن انتقال اقتدار‘‘ کے لیے زمبابوے کی صدارت سے مستعفی
زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے ملک میں پُرامن انتقال اقتدار کے لیے رضاکارانہ ...
بين الاقوامى -
زمبابوے : رابرٹ موگابے حکمراں جماعت کی صدارت سے برطرف
زمبابوے کے صدر ابرٹ موگابے کو حکمراں جماعت زانو پی ایف کی صدارت سے برطرف کردیا ...
بين الاقوامى