انڈونیشیا : ساحل سمندر پر سونامی کی تباہ کاریوں کے بعد شہری ’ یا اللہ‘ پکارتے ہوئے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں حالیہ سونامی طوفان کی ساحل سمندر پر تباہ کاریوں کے لمحات کی ایک شہری نے ویڈیو بنائی ہے۔سونامی سے سولاویسی میں واقع پالو گرینڈ مال کے سامنے واقع بیسیوں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

اس انڈونیشی شہری نے اس مال کی چھت سے یہ ویڈیو فلمائی تھی ۔وہ نیچے موجود لوگوں کو ’بھاگو ، اوپر آجاؤ یا محفوظ جگہ پر پناہ لے لو‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد لوگ تیزی سے مال کی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ویڈیو کے اختتام پر اس کو ’ یا اللہ ، یا اللہ ‘ پکارتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

سولاویسی میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی طوفان سے ساحل سمندر کے کنارے کئی ایک مکانات ملیا میٹ ہوگئے تھے۔شاہراہوں پر کاریں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور ایک نیا دریا بن گیا تھا جس میں لوگ ، تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ اور دوسرا سامان بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

انڈونیشیا کی حکومت نے زلزلے اور سونامی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔جزیرے سولاویسی میں سونامی طوفان کے نتیجے میں 832 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سونامی سے متاثرہ علاقوں میں دسیوں امدادی ایجنسیاں اور غیر سرکاری تنظیمیں متاثرہ افراد کو خوراک اور دوسری ضروری اشیاء مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔انڈونیشی حکومت کے محکمہ سرمایہ کاری کے سربراہ ٹام لیمبونگ کا کہنا ہے کہ انھیں صدر جوکو ودو دو نے سونامی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی امداد قبول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں