سعودی عرب کے شمال مغرب میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، عملہ شہید
سعودی وزارت دفاع کے ذمّے دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کے شمال مغرب میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے کا عملہ شہید ہو گیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ 15 اکتوبر بروز پیر دوپہر 12 بجے سعودی رائل ایئر فورس کا ایک "ہوک" لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ملک کے شمال مغربی علاقے میں گر گیا۔ اس کے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے کے ارکان شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔