"انسانی حقوق" ایران کے ساتھ مذاکرات کی12 امریکی شرائط میں شامل
امریکا کی جانب سے ایران کےساتھ مذاکرات کی ایک درجن شرائط میں ایران میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام کی شرط بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے "اطالوی کونسل" کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا معاملہ انتہائی مخدوش ہے۔
خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے رواں سال مئی میں ایک تقریر کے دوران کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ 12 شرائط کے تحت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ مذاکرات سے قبل تہران کو امریکا کی یہ تمام شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ انہوں نے ایران کے ساتھ مشروط مذاکرات کی بات ایک ایسے وقت میں کی تھی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی اختیار کرلی تھی۔
امریکا نے ایران سے مذاکرات کےلیےجو شرائط پیش کی تھیں ان میں خطے میں مداخلت کی گھٹیا سرگرمیوں پرپابندی، یورینیم افزودگی کی روک تھام،خطے میں مداخلت سے باز رہنے، جوہری اوربیلسٹک میزائل پروگرا کو محدود کرنے جیسی شرائط شامل تھیں۔
گذشتہ روز امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ ایران کےساتھ دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے کی شرط بھی شامل کریں گے۔