.

سعودی عرب : رواں مالی سال کے بجٹ خسارے میں نو ماہ میں 60 فی صد کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے رواں مالی سال کے بجٹ خسارے میں گذشتہ نو ماہ میں مجموعی طور پر 13 ارب ڈالرز ( 49 ارب سعودی ریال) کمی واقع ہوئی ہے۔

مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر مملکت کی کل آمدن 663.113 سعودی ریال رہی ہے اور گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں آمدن میں 47 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

تیسری سہ ماہی کے اختتام پر سعودی عرب کی غیر تیل آمدن 211.05 ارب ریال رہی ہے۔اس طرح اس میں گذشتہ مالی سال کے پہلے نوماہ کے مقابلے میں 48 فی صد اضافہ ہوا ہے۔