جزیرہ سیناء میں مصری فوج کے آپریشن میں 18 داعشی جنگجو ہلاک
مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں شدت پسند گروپ "داعش" کے خلاف کارروائی میں 18 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مصری فوج کے دو افسر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی جزیرہ سیناء میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران باغیوں کی 25 گاڑیاں، اسمگل شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار کے ساتھ باغیوں کے درجنوں ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔
مصری فوج نے ایک دوسری کارروائی میں العریش کے مقام پر 10 جنگجو ہلاک اور 129 اشتہاری جنگجوئوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق العریش اور دوسرے مقامات پر داعش کے 147 ٹھکانے تباہ کردیے گئےہیں۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیاہے۔
-
مصرکا جزیرہ نما سیناء میں 80 لاکھ لاگوں کو بسانے کا منصوبہ
مصرکی حکومت نے جزیرہ نما سیناء میں 80 لاکھ افراد کو بسانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ...
مشرق وسطی -
مصر : سیناء میں گذشتہ آٹھ ماہ سے جاری فوجی کارروائی میں 450 انتہا پسند ہلاک
مصری فوج نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ آٹھ ماہ سے داعش کے ...
مشرق وسطی -
شمالی سیناء: مصری سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10 دہشت گرد ہلاک
مصری وزارت داخلہ نے شمالی سیناء کے صوبے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے ...
بين الاقوامى