تین روز کے دوران 20 ہزار سے زیادہ شامیوں نے ادلب سے نقل مکانی کی : اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں گزشتہ محض تین روز کے دوران 20 ہزار سے زیادہ افراد نے ادلب کے صوبے کے جنوب سے پڑوس میں واقع دیہات نقل مکانی کی۔ اس بات کا اعلان اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے منگل کے روز نیویارک میں منعقد پریس کانفرنس میں کیا۔ نقل مکانی کرنے والوں میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق نقل مکانی کرنے والی متعدد خاندان پناہ کی جگہ نہ ملنے کے سبب کھلے میدان میں مقیم ہیں ،،، اور ان کو انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ بشار حکومت کی فورسز نے چوبیس نومبر سے جرجناز شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں پر بم باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جرجناز شہر کے 70 فی صد سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ان میں اکثریت نے تلمنس اور معرت النعمان شہر کے علاوہ ادلب صوبے کے شمالی علاقے کے دیہات اور قصبوں کا رخ کیا۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں