.

افغانستان میں آیندہ سال اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے ملک میں آیندہ سال اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو غیرمعیّنہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات کے دوران میں منظرعام پر آنے والی فنی خرابیوں کو صدارتی انتخابات کے التوا کا جواز قرار دیا ہے۔ کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

آزاد الیکشن کمیشن کے نائب ترجمان عبدالعزیز ابراہیمی نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک شناختی نظام کے بارے میں عملہ کی تربیت کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے۔اس کے علاوہ ووٹر فہرستوں کی اضافی تصدیق کے لیے بھی وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران میں بائیومیٹرک نظام کی تصدیق کے لیے تربیتی عملہ بروقت پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں پہنچا تھا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکے تھے۔