.

مائیک پومپیو دورہ مشرق وسطیٰ میں شام سے ایرانی انخلاء پر زور دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو عن قریب مشر ق وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران علاقائی قیادت کے ساتھ دیگر امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ شام سے ایران کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر زور دیں گے۔

العربیہ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مائیک پومپیو خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ مصر اور اردن کا بھی دورہ کریں گے۔

ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو شام سے ایرانی فورسزکے مکمل انخلاء کی ضرورت پر زور دیں گے۔ اس کےساتھ ساتھ وہ امریکی فوج کے شام میں اس وقت تک موجود رہنے کے حامی ہیں جب تک ان کا مشن مکمل نہیں‌ہوجاتا۔

خیال رہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان کے بعد امریکی وزیرخارجہ کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کے دور مشرق وسطیٰ کے ساتھ ساتھ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن بھی ترکی اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق مائیک پومپیو کے دورے کے دو پیغامات ہیں۔ پہلا یہ کہ امریکا مشرق وسطیٰ سے نکل نہیں رہا اور دوسرا یہ کہ ایران خطے کے سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران خلیجی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی، یمن کے بحران او مقتول صحافی جمال خاشقجی سمیت دیگر اہم امور پربھی بات چیت کریں گے۔