روسی جنگی طیاروں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی : سویڈن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سویڈن کی مسلح افواج کے ایک اعلان کے مطابق روس کے ایک جاسوس طیارے نے دو روسی لڑاکا طیاروں کے ہمراہ بحیرہ بالٹک پر مختصر دورانیے کے لیے سویڈن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

جمعرات کے روز جاری بیان کے مطابق روس کے ایک Ilyushin Il-20اور دو SU-27 طیاروں نے ہفتے کے روز سویڈن کے جنوب میں واقع شہر كورلشیمن کے اوپر پرواز کی۔

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طیارے اجازت کے بغیر سویڈن کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور سویڈش حکومت کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کہ بحیرہ بالٹک کے علاقے میں عسکری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں میں روسی عسکری طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور روسی جنگی بحری جہازوں کی موجودگی میں اضافے کی اطلاعات دی جا رہی ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں