ایران : پولیس کی بے حجاب لڑکیوں کی گرفتاری میں آڑے آنے والے افراد کے خلاف کارروائی
ایران میں اخلاقی پولیس نے دارالحکومت تہران کے شمال مغرب میں واقع علاقے نارمک میں اکٹھے ہونے والے شہریوں کو منتشر کرنے کے واسطے ہوائی فائرنگ کر دی۔ یہ شہری اُن نوجوان لڑکیوں کی گرفتاری کو روکنا چاہ رہے تھے جن کے خلاف مکمل حجاب نہ پہننے پر کارروائی کی جا رہی تھی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی "ارنا" کے مطابق اخلاقی پولیس کے اہل کاروں نے جمعے کی شب مناسب طور پر حجاب نہ پہننے والی نوجوان لڑکیوں کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو شہریوں کے جتھے کی جانب سے انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پر پولیس کے اہل کاروں نے ہوائی فائرنگ کر ڈالی۔
گزشتہ برس ایران میں جبری حجاب کی مہم کے آغاز کے بعد سے اخلاقی پولیس اور سکیورٹی اداروں نے خواتین کے خلاف اقدامات کو سخت کر دیا ہے۔ اس دوران حکام نے کم از کم 50 خواتین اور لڑکیوں کو گرفتار کیا جو سڑکوں پر کھڑے ہو کر جبری حجاب کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں۔
-
ایران کو یمن میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے: یمنی آرمی چیف
یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبداللہ النخعی نے کہا ہے کہ ایران کو یمن میں قدم ...
بين الاقوامى -
ایران دنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا بڑا ملک ہے: مائیک پِنس
یورپی یونین چین کی کمپنی ہواوی کے مہیا کردہ ٹیلی مواصلات کے آلات کے استعمال میں ...
بين الاقوامى -
امریکی پابندیوں کا خوف ، عراقی کردستان نے ایران کو تیل کی برآمد روک دی
عراقی کردستان میں قدرتی ثروت کی وزارت کے ایک سرکاری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ...
مشرق وسطی