سلامتی کونسل : لیبیا میں فائر بندی کے مطالبے سے متعلق برطانوی قرار داد
العربیہ نیوز چینل نے سلامتی کونسل میں لیبیا کے حوالے سے برطانوی قرار داد کے ابتدائی مسودے کی کاپی حاصل کر لی ہے۔ کونسل کے رکن ممالک آئندہ دنوں میں اس قرار داد کو زیر بحث لائیں گے۔
قرار داد میں دارالحکومت طرابلس کے نزدیک عسکری سرگرمیوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں لیبیا کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تمام متحارب فریقوں سے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لیبیا میں موجود فریقوں پر اپنے نفوذ کا استعمال کریں تا کہ اس قرار داد پر عمل درامد کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسی طرح قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی امداد کی غیر مشروط وصولی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی لیبیا میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایک سیاسی حل نکالنے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی غسان سلامہ کے زیر نگرانی بات چیت میں شریک ہوں۔
دوسری جانب لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد المسماری کا کہنا ہے کہ وفاق کی حکومت ترہونہ شہر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی فوج ہر صورت شہر کا دفاع کرے گی۔
پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے المسماری کا کہنا تھا کہ قومی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت طرابلس کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی زمینی قیادت نے باور کرایا ہے کہ طرابلس کے معرکے کے جلد فیصلہ کن انجام تک پہنچنے کا امکان ہے۔
-
سلامتی کونسل نے لیبیا امن سمجھوتے کی توثیق کردی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے لیبیا کے متحارب دھڑوں کے ...
بين الاقوامى -
سلامتی کونسل آج لیبیا امن معاہدے پر ووٹنگ کرے گی
#اقوام_متحدہ کی #سلامتی_کونسل #لیبیا میں متحدہ حکومت کے قیام کے لئے ہونے والے قومی ...
بين الاقوامى -
سلامتی کونسل کی لیبیا پر پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا میں متحارب فریقوں کے درمیان مفاہمتی بات چیت ...
بين الاقوامى