.

نائیجیریا میں برطانوی امدادی کارکن مقامی معاون سمیت ہلاک، چار افراد اغوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں ایک برطانوی خاتون امدادی کارکن اور اس کا مقامی معاون سمیت ہلاک اور چار افراد کو اغواء کرلیاگیا۔

نائیجیرین حکام کے مطابق یہ واقعہ شمالی علاقے میں ایک ہوٹل میں اس وقت پیش آیا جب مسلح عسکریت پسندوں نےایک ہوٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک برطانوی امدادی کارکن اور اس کامقامی برطانوی شہری ہلاک ہوگئے۔

کاڈونا ریاست کے حکومتی ترجمان یاکوبوسابو نے صحافیوں کو بتایا کہ مسلح شدت پسندوں نے جمعہ کی شام کاڈونا سے جنوب مشرق میں 60 کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں واقع 'کا جورو کاسل ریزرٹ' ہوٹل پر حملہ کیا۔

انہوں‌نے کہا کہ شدت پسندوں نے ہوٹل میں گھس کر اسےیرغمال بنانے کی کوشش کی مگر مقامی سیکیورٹی اہلکاروں کی مزاحمت کی وجہ سے وہ ہوٹل پرقبضہ کرنے میں ناکام رہے۔ فائرنگ میں برطانوی امدادی کارکن اور اس کے مقامی ساتھی کو ہلاک کردیا۔ حملہ آوروں نے پانچ افراد کو اغواء کیا جن میں سے بھاگ نکلنےمیں‌کامیاب رہا۔

مقتولہ برطانوی امدادی کارکن کی شناخت فائی مونی کے نام سے کی گئی ہے جو 'میرسی کوربز' نامی ایک امدادی ادارے کے ساتھ کام کررہی تھی۔