یوم مئی پر پیرس میں احتجاج، پولیس نے دسیوں مظاہرین گرفتار کر لئے

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس، آبی توپ اور سٹنگ بال گرنیڈوں کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر فرانسیسی پولیس کی ’’زرد صدری تحریک‘‘ کے پلیٹ فارم سے مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔پیرس سے العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ جھڑپوں کے دوران پولیس نے 88 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
جھڑپوں کے دوران ہزاروں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ مظاہرے میں شامل سرگرم کارکنوں نے جوابی حملے میں پولیس پر بوتلیں اور دوسری چیزیں بھی پھینکتے رہے۔ پولیس نے مشتعل ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے علاوہ جدید سٹنگ بال گرنیڈوں کا استعمال بھی کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق مقامی پولیس ان مظاہرین سے نمٹنے کے لیے صبح سے ہی تیار تھی۔ اس مقصد کے لئے متعدد ہتھیار بند گاڑیاں اور چھ ایسی بندوقیں ان کے پاس موجود تھیں جو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پریشر سے پانی پھینکتی ہیں۔

ماکروں حکومت کو یوم مئی کے مظاہروں کے دوران حالات بگڑنے کا اندیشہ تھا کیونکہ حکومت نے احتجاج کے خلاف ’’مکمل عدم برداشت‘‘ کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانس کی ’’زرد صدری تحریک‘‘ کا آغاز گذشتہ برس نومبر سے ہوا تھا اور وہ عمانویل ماکروں کی سرمایہ دارانہ معاشی پالیسیوں میں دور رس اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں