اقوام متحدہ کا رمضان کے آغاز پر لیبیا میں جنگ بندی کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے ماہ رمضان کے آغاز کے موقع پر لیبیا میں انسانی بنیادوں پر ایک ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
لیبیا کی قومی فوج دارالحکومت طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے چار ہفتوں سے معرکہ آرائی میں مصروف ہے۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام متحارب فریقوں سے انسانی بنیادوں پر ایک ہفتے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ جنگ بندی قابل توسیع ہو۔ اس دوران تمام فریق ہر طرح کی عسکری کارروائیوں کو روک دینے کا عزم کریں۔
اسی طرح بیان میں زور دیا گیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران شہریوں کے لیے انسانی امداد پہنچنے اور ان کی نقل و حرکت کی آزادی کو یقینی بنایا جائے اور قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کا آغاز کیا جائے۔
اقوام متحدہ کی پیش کش پر لیبیا کی قومی فوج یا وفاق کی حکومت کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
-
لیبیا : سبھا میں ایل این اے کے تربیتی کیمپ پر مسلح حملے میں آٹھ فوجی ہلاک
لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں کمانڈر خلیفہ حفتر کے زیر کمان قومی فوج ( ایل این ...
بين الاقوامى -
لیبیا کے حوالے سے اولین ترجیح شدت پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ...
مشرق وسطی