تیل بردار بحری جہازوں پرتخریب کاری کے حملےمیں ایران نواز ملیشیائوں کا ہاتھ ہے:امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا نے منگل کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو یقین ہےکہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے قریب سمندر میں تیل بردار بحری جہازوں پر تخریب کاری کے حملے کے پیچھے ایران نواز عناصر کا ہاتھ ہے۔

امریکی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار نےکہا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ چند روز قبل امارات کےقریب دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک ناروے کے بحری جہازپر حملوں میں ایران کے حامی جنگجو گروپ ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ اماراتی وزارت خارجہ نے اتوارکے روز بتایاتھا کہ مشرقی ساحل کےقریب الفجیرہ ریاست سے ملحقہ عالمی پانیوں میں سعودی عرب سمیت متعدد دیگر ملکوں‌کے بحری جہازوں‌پرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تیل بردار جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اماراتی حکومت کاکہنا ہے کہ وہ سمندر میں بحری جہازوں پر ہونے والےحملے کی تحقیقات کررہےہیں۔ تحقیقات میں ابوظبی کو دوسرےملکوں‌کی طرف سے بھی تعاون حاصل ہے۔

ادھر سعودی عرب کے وزیر برائے پٹرولیم انجینیرخالد الفالح نے بھی سوموار کے روز امارات کےعلاقائی پانیوں‌میں دو سعودی بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں