.

کیا آپ سب سے زیادہ تن خواہ دینے والے شہر جانا چاہتے ہیں؟ اسے پڑھئے!

دنیا بھر کے دس شہرجن میں سب سے زیادہ تن خواہیں دی جاتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمنی کے ڈوئچے بنک کی جانب سے سال 2019ء کی سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے شہروں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں امریکا کے مغربی ساحل پر واقع کیلیفورنیا ریاست کے شہر سان فرانسیسکو کو سب سے زیادہ تن خواہیں دینے والا شہر قرار دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابقاس شہر میں لوگوں کا معیار زندگی سب سے بہتر اور بلند ہے۔ اس کی بنیادی وجہ امریکا بالخصوص شہر میں ٹکنالوجی کی منصوعات کی ترقی اور کاروبار ہے۔

ایک سال قبل یہ اعزاز سوئٹرزلینڈ کے شہر 'زیورخ' کو حاصل تھا مگر سان فرانسیسکو نے گذشت پانچ سال میں اپنا ریکارڈ مسلسل بہتر بنانے کے بعد تنخواہوں‌ کے حوالے سے دنیا کے نمبر ون شہر کا درجہ حاصل کرلیا۔

رپورٹ کےمطابق تنخواہوں کے اعتبار سے 'زیورخ' اب دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ سال 2019ء کے انڈیکس کے مطابق سان فرانسیسکو کی معیشت میں بہتری میں ٹکنالوجی اور سائنسی ترقی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسرے نمبر پر زیورخ، تیسرے پر نیویارک، چوتھے پر امریکی شہر بوسٹن، پانچویں پر شکاگو، چھٹے پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی، آٹھویں پر ڈنمارک کا کوپن ہیگن، نویں پر آسٹریلیا کا دارالحکومت ملبرن اور دسویں نمبر پر برطانیہ کا دارالحکومت لندن شامل ہے۔