.

امریکا کی پابندیوں کی پالیسی سے مشرقِ اوسط کی سکیورٹی خطرے سے دوچار ہوگئی : ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کی پابندیوں کی پالیسی سے مشرقِ اوسط کی سکیورٹی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔

عباس عراقچی بھی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی طرح امریکا سے کشیدگی کے تناظر میں خطے کے ملکوں کے دورے کررہے ہیں اور وہ سوموار کو انھوں نے کویت میں حکام سے بات چیت کی ہے۔ایرانی وزارت ِخارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ ایران خطے کے ملکوں سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

عباس عراقچی نے اتوار کو خلیجی ریاست اومان کا دورہ کیا تھا اور وہ کویت کے بعد قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔