#مکہ_سمٹ میں عالمی سرکاری وفود کی آمد کا سلسلہ جاری
مکہ معظمہ میںہونے والی عرب اور اسلامی سربراہ کانفرنسوں میں مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ #مکہ_سمٹ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے جس میں عرب اور مسلمان ممالک کی قیادت شرکت کر رہی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تا دم تحریر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس، موریتانیہ کےصدر محمد بن عبدالعزیز اور صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ فرماجو سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
مکہ میں تین کانفرنسوں کا باقاعدہ آغاز کل جمعرات کو ہوگا۔ پہلے مرحلے میں عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاس منعقدہ کیے جائیں گے۔ جمعہ کے روز اسلامی تعاون تنظٰم 'او آئی سی' کا چودہواں سربراہ اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صدارت میںہوگا۔
جدہ میں اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں او آئی سی کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسلامی سربراہ اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ، خطے میں ایرانی مداخلت، شام، لیبیا، یمن اور برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر غور کیا جائے گا۔
عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں ایران کی خطے میں بڑھتی جارحیت اور اس کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
-
اسلامی تعاون تنظیم کی نصف صدی پوری ہونے پر مکہ مکرمہ میں تاریخی سربراہ کانفرنس کا انعقاد
اسلامی تعاون تنظیم ( سابق نام اسلامی کانفرنس تنظیم ، او آئی سی) کی نصف صدی پوری ...
بين الاقوامى -
تاریخ کے اوائل سے ہی مکہ معظمہ "انسانی اجتماعات" کا مرکز چلا آ رہا ہے
مکہ معظمہ کو کئی دوسرے ناموں سےبھی یاد کیا جاتا ہے۔ ان میں اُم القری اور 'بکہ' ...
مشرق وسطی -
مکہ المکرمہ کی سڑکیں #مکہ_سمٹ میں شریک ملکوں کے پرچموں سے سج گئیں
مقدس شہر کو جگمگاتے خیر مقدمی بینروں، جھالروں اور قمقموں سے روشن کر دیا گیا
مشرق وسطی