سعودی عرب امریکا کا کلیدی سیکورٹی اتحادی ہے، اس کا ساتھ دینا ہوگا:امریکی عہدہ دار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا کے لیے کلیدی سیکورٹی اتحادی کا درجہ رکھتا ہے۔ مشکل وقت میں ہمیں سعودی عرب کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونا ہوگا۔

امریکی عہدہ دار نے برطانوی عدالت کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحہ کی بعض اقسام کی فروخت کو غیر قانونی قرار دیئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ ہمیں سعودی مملکت کو تنہا نہیں‌ چھوڑنا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی عسکری امور کلارک کوبر نے ٹیلیفون کے ذریعے صحافیوں‌ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے سعودی عرب کے ساتھ طویل البنیاد تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مفادات اور امریکی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کےلیے کام کرنے والے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے خصوصا اس وقت جب ہمارے اتحادی ہمارے مفادات کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں‌ تو ان کا ساتھ دینا ضروری ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے برطانوی عدالت کے فیصلے کو انتقامی اور سعودی عرب کے داخلی امور میں مداخلت پر مبنی قرار دیا۔

الجبیر کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت کے فیصلے سے لندن اور ریاض کے درمیان اسلحہ کے سمجھوتوں‌ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں