جرمن چانسلر کا خلیج کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے خلیج کی موجودہ صورت حال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین کو سفارت کاری کےمواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں جرمن چانسلر نے کہا کہ بلاشبہ خلیج کی صورت حال تشویش کا باعث ہے۔ موجودہ حالات میں خلیجی خطے کو ہرایک تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔ ہم تمام فریقین پر سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتے ہیں۔ فریقین کو سفارتی محاذ سے فائدہ اٹھا کر تنازعات کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں'۔

ادھر آج جمعہ کے روز واشنگٹن میں امریکی وزارتِ خارجہ اور دفاع کے ذمے داران کا دیگر ممالک کے عہدے داران کے ساتھ اجلاس ہو رہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں خلیج میں سمندری جہاز رانی کی سیکورٹی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اجلاس میں سمندری سیکورٹی کے منصوبے پر بھی بات ہو گی جس میں مشرق وسطی میں جہاز رانی کی آزادی اور سمندری سیکورٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں