لیبیا کی فوج کا پہلی مرتبہ سرت اور مصراتہ میں وفاقی حکومت کے ٹھکانوں پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لیبیا میں قومی فوج کے طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح دو شہروں سرت اور مصراتہ میں وفاق کی حکومت کے زیر انتظام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق مصراتہ میں وفاق کے عسکری اہداف پر 7 فضائی حملے کیے گئے۔ ان میں ترکی کی فضائیہ کا ڈرون کنٹرول روم، مصراتہ کے فوجی اڈے پر فضائی دفاعی نظام اور شہر میں ایوی ایشن کالج شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب لیبیا کی قومی فوج نے مذکورہ دونوں شہروں میں وفاق کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔

اس دوران گولہ بارود کے گوداموں پر بھی بم باری کی اطلاعات ہیں۔

لیبیا کے مغربی شہر مصراتہ میں زور دار ھماکے سنے گئے جب کہ ترہونہ شہر کی فضاؤں میں وفاق کی حکومت کے ڈرون طیاروں کا گشت جاری رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں