یمنی قوتیں عدن میں لڑائی ختم کر کے حوثیوں کے خلاف متحد ہوں: امارات
متحدہ عرب امارات نے یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں دو گروپوں کے درمیان جاری لڑائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زید آل نھیان نے ایک بیان میں کہا کہ عدن میں جاری لڑائی ملک کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔ عدن میں موجود تمام یمنی قوتوں کو لڑائی ختم کر کے اپنی تمام توانائیاں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کے لیے مجتمع کرنی چاہئیں۔
اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے میں دلچسپی رکھنے والے ممالک اور تمام فریقین ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ایسے میں یمنی قوتوں کا آپس میں الجھنا یمن کی قومی سلامتی کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے۔
الشیخ عبداللہ بن زاید نے عدن میں ایک دوسرے سے برسر پیکار جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے اپنی فروعی مفادات کو قربان کرتے ہوئے اس مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہوں جو یمن کو تباہ کرنے کی درپے ہے۔
خیال رہے کہ یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں چند روز سے حکومت کی حامی فورسز اور عبوری انقلابی کونسل کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ یمن میں صدر عبد ربہ منصور ھادی کی قیادت میں قائم آئینی حکومت عدن میں کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری انقلابی کونسل پرعاید کرتی ہے۔
-
یمن: جنوبی قومی اتحاد نے عدن کے واقعات کا ذمے دار "عبوری کونسل" کو ٹھہرا دیا
یمن میں جنوبی قومی اتحاد کا کہنا ہے کہ اس نے عدن صوبے میں پیش آنے والے افسوس ناک ...
بين الاقوامى -
ایرانی مداخلت کے خلاف امریکا اور یمن کا مل کرکوششیں کرنے پراتفاق
یمن کے صدر عبد ربہ منصورھادی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور یمنی حکومت ملک ...
مشرق وسطی -
یمن: حوثیوں کی کارروائیوں میں ایک بچہ جاں بحق اور متعدد افراد زخمی
یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں منگل کے روز حیس اور التحیتا ضلعوں میں حوثیوں کی ...
مشرق وسطی