جنوبی یمن کی عبوری کونسل کا عدن میں جنگ بندی پر کاربند رہنے کا اعلان
جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے چیئرمین عید روس الزبیدی نے کہا ہے کہ کونسل سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
عدن میں جاری کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے الزبیدی نے کہا کہ کونسل عدن میں جنگ بندی کے اعلان پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ساتھ مل کر کام کرنے اور یمن میں دیر پا قیام امن کی مساعی آگے بڑھانےکے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم سعودی عرب پراپنے اعتماد کا ایک بارپھر اظہار کرتے ہیں۔ ہمیں یمنی قوم کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ مل کام کرنا ہے۔ سعودی عرب ایک مضبوط اتحادی ہے اور ہم اس کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔