.

ایف بی آئی کے برطرف عہدے دار کو بھرتی کرنے پر ٹرمپ کی CNN پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل "CNN" کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مذکورہ نیوز نیٹ ورک نے جمعے کی شام ایک اعلان میں بتایا تھا کہ اس نے امریکی تحقیقاتی ادارے کے سابق ذمے دار اینڈریو مک کیبی کو بھرتی کر لیا ہے۔ ٹرمپ نے اس فیصلے کو "شرم ناک" قرار دیا ہے۔

میک کیبی کو 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی ساز باز کے معاملے اور بعد ازاں تحقیقات کے تناظر میں 16 مارچ 2018 کو ان کے منصب سے برخاست کر دیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں سی این این پر نکتہ چینی کی۔ اس سے قبل امریکی صدر نے اوہایو سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ جم جورڈن کے بیان کو ری ٹویٹ کیا۔ جورڈن نے بھی میک کیبی کو اپنی اسکرین پر بطور تبصرہ نگار لانے کے سلسلے میں سی این این کے اقدام کی مذمت کی۔

ٹرمپ نے بدھ کے روز سی این این کی ریٹنگ کا مذاق اڑایا۔ اس روز سی این این کے پروگرام"Cuomo Prime Time" کی دس لاکھ کے قریب ناظرین کے ساتھ مجموعی طور پر 27 ویں پوزیشن تھی۔ ٹرمپ نے اس منظرنامے کو افسوس ناک تنزلی قرار دیا۔

امریکی اخبار Hill میں میڈیا رپورٹر جو کونشا نے فوکس نیوز پر اینڈریو میک کیبی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مصداقیت مفقود ہے اور یہ یقینا سی این این کے ناظرین کے لیے پیش کی جانے والی ایک بری سروس ہے .. اس امر سے مذکورہ نیٹ ورک کی صرف روزن سیاہ کی مصداقیت میں اضافہ ہو گا۔