یمنی اپنے ملک کو ایرانی اثرات سے چھٹکارا دلانے کے لیےمل جل کر کام کریں: عادل الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اہلِ یمن ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے مکالمے کے ذریعے اپنے داخلی اختلافات کو ختم کریں اور یمن کو ایرانی اثرات سے چھٹکارا دلانے کے لیے مل جل کر کام کریں۔

انھوں نے سوموار کو سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ایران یمن اور اس کے عوام کی خوش حالی نہیں چاہتا ہے جبکہ سعودی عرب خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کی رہ نمائی کررہا ہے۔وہ ایرانی نظام اور انتہا پسند قوتوں کی کوششوں کا بھی مقابلہ کررہا ہے۔یہ قوتیں افراتفری اور عدم استحکام پھیلا رہی ہیں۔

عادل الجبیرنے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد عدن ، شبوہ اور ابین میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کام کررہا ہے اور وہ پورے یمن میں سلامتی اور استحکام کے قیام تک کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں