.

امریکی صحافیہ ساتھی میزبان کو 'بندر' سے تشبیہ دینے پرشرمسار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں ایک ٹی وی چینل کی خاتون میزبان نے سیاہ فام ساتھی میزبان کو 'بندر' سے تشبیہ دینے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی ہے۔

'این بی سی' نیوز نیٹ ورک کے مطابق 'اوکلاھوما سٹی سے نشریات پیش کرنے والے'کوکو5' کی میزبان اڈلٹ الیکس ھوسڈن نے اس فوٹیج پرتبصرہ کرتے ہوئے معذرت کی جس میں اس نے مقامی چڑیا گھرمیں گوریلا کی تصویر بناتے ہوئے اپنے ساتھی کو اس بندر سے تشبیہ دی تھی۔

فوٹیج کے مطابق جب چڑیا گھر میں بندر سامنے آیا تو ھوڈسن اپنے سیاہ فام ساتھی جیسن ھاکیٹ کو 'یہ بندرکافی حد تک آپ سے مشابہت رکھتا ہے'۔

ھڈسن ہاکٹ نے کہا کہ کل جو کچھ میں نے اپنے ساتھی کے بارے میں کہا وہ غیر مناسب تھا۔ یہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں اور نہ ہی اس کا مقصد کسی کی دل آزاری تھی۔ اس کے باوجود میں نے معذرت کی ہے اور میں تسلیم کرتی ہوں کہ میں نے غلطی کی۔