تیونس : صدارتی امیدوار کو زیرِ حراست رکھنے کا فیصلہ برقرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تیونس کی ایک اپیل عدالت نے میڈیا کی ایک بڑی شخصیت اور صدارتی امیدوار نبیل قاروئی کو زیر حراست رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ان پر ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔

نبیل قاروئی نے ملک میں پندرہ ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل عدالت سے رہائی کے لیے رجوع کیا تھا لیکن ان کے وکیل کامل بن مسعود نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست مسترد کردی گئی ہے۔تاہم انھوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔

تیونس کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے گذشتہ ہفتے کے روز واضح کیا تھا کہ نبیل قاروئی منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتاری کے باوجود بدستور صدارتی انتخابات میں امیدوار کے طور پر حصہ لیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں