برطانوی ملکہ ایلزبتھ نے31اکتوبر کو’نوڈیل بریگزٹ‘ سے روکنے کے لیے قانون کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے ایک قانون کی منظوری دی ہے،اس کے تحت وزیراعظم بورس جانسن کو 31 اکتوبر کو کسی سمجھوتے کے بغیر برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے روک دیا ہے۔

’شاہی رضامندی‘ کے نام سے معروف اس قانون کی برطانوی پارلیمان نے گذشتہ ہفتے منظوری دی تھی۔ وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت نے اس قانون کی مخالفت کی تھی۔

شاہی رضا مندی کا اعلان پارلیمان کے ایوانِ بالا(ہاؤس آف لارڈ) میں کیاگیا ہے۔

دریں اثناء دارالعوام کے اسپیکر جان برکو نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں