المناک واقعہ: کنسرٹ سے صرف 20 منٹ قابل گلوکارہ اچانک چل بسیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا میں شو بزنس کی دنیا میں ایک المناک واقعے نے اس وقت لاکھوں لوگوں کو صدمے سے دوچار کردیا جب ایک محل موسیقی کے انعقاد سے صرف بیس منٹ قبل گلوکارہ کا اچانک انتقال ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکا میں ایک خاتون موسیقار کا میامی سمفنی آرکسٹرا کے کنسرٹ سے 20 منٹ قبل انتقال ہوگیا جس پر شائقین موسیقی صدمے سے دوچار ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی اوپیرا پلیئر 62 سالہ جینس تھامسن سیڑھیاں اترتے ہوئے منہ کے بل گر پڑیں۔ اسے اٹھا کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اگلے روز اسپتال میں دم توڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر جینسن کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ فلوریڈا کے مورس گس مین کنسرٹ ہال میں سیزن کی افتتاحی تقریب سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔ موسیقارہ کوفوری طور پر ایک ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا لیکن دوسرے ہی دن دماغی ہیمرج کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ آکسٹرا نے 10 دسمبر کو آنجہانی گلوکارہ کی یاد میں ایک کنسرٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں