.

سال 2019 کا مِس یونیورس کا تاج جنوبی افریقا کی حسینہ کے سر پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنوبی افریقا کی ملکہ حسن زوزی بینی ٹنزی نے 2019 کا مِس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ مقابلہ امریکا کے شہر اٹلانٹا میں اتوار کی رات منعقد ہوا۔

اس موقع پر زوزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "میں ایک ایسی دنیا میں پروان چڑھی جہاں مجھ جیسی جلد اور رنگت والی خواتین کو خوب صورت شمار نہیں کیا جاتا ... میں سمجھتی ہوں کہ آج وقت آ گیا ہے کہ اس خیال کو ترک کر دیا جائے .. میں چاہتی ہوں کہ بچے مجھیں دیکھیں میرے خوب صورت چہرے کو دیکھیں ، میں چاہتی ہوں کہ میرے چہرے میں انہیں اپنے چہرے کا عکس نظر آئے"۔

زوزی تعلقات عامہ کے شعبے کی ماہر ہیں۔ انہوں نے اس شعبے کی ٹکنالوجی میں اعلی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

تقریب میں زوزی کو 18 قیراط سونے کا تاج پہنایا گیا جس میں 1770 کے قریب ہیرے جڑے ہوئے تھے۔ فلپائن سے تعلق رکھنے والی 2018 کی مس یونیورس نے زوزی کے سر پر تاج رکھا۔

مس یونیورس کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر پورٹوریکو کی ملکہ حسن میڈیسن اینڈرسن اور تیسرے نمبر پر میکسیکو کی ملکہ حسن صوفیا ایراگوان رہیں۔