امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی خطے کے دسیوں افراد کے قاتل تھے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’قاسم سلیمانی سعودی عرب کی مختلف تنصیبات پر میزائل حملوں کی خود نگرانی کرتے تھے‘۔
In Yemen, the Qods Force, under Soleimani’s leadership, has orchestrated and enabled the launch of missiles that have resulted in the deaths of dozens of people in the region. Targets have included civilian airports in Saudi Arabia.
— Mike Pence (@Mike_Pence) January 3, 2020
امریکا کے نائب صدر نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ ’قاسم سلیمانی ہی نے یمن میں القدس فورس کو منظم کیا۔ انہوں نے میزائل حملو ں کے مواقع مہیا کیے جن سے دسیوں افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے سول ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا‘ ۔