امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں ملاقات کی ہے۔
انھوں نے دونوں ملکوں میں تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔گذشتہ تین ماہ میں مائیک پومپیو کی سعودی وزیر خارجہ سے یہ دوسری ملاقات ہے۔
اس سے پہلے گذشتہ سال نومبر میں شہزادہ فیصل بن فرحان واشنگٹن میں داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے اور اس موقع پر ان کی امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی تھی۔