کروناوائرس کا خطرہ،سعودی شہری سنگاپور نہ جائیں :مرکز انسداد امراض کا مشورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے مرکزِ صحت نے اپنے شہریوں کو مہلک وائرس کرونا سے لاحق خطرے کے پیش نظر سنگاپور نہ جانے کا مشورہ دیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر ہی سنگاپور جائیں۔

سعودی عرب کے مرکز انسداد امراض اور کنٹرول نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’مرکز تمام شہریوں اور مکینوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ ضروری کام کے سوا سنگاپور کے سفر پر جانے میں صبر سے کام لیں اور سنگاپور میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسوں کو ملحوظ رکھیں۔‘‘

Advertisement

سنگاپور نے بدھ کو کرونا وائرس سے متاثرہ تین نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے ۔اس کے بعد اس ملک میں کل مریضوں کی تعداد چوراسی ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص نہیں ہے اور چین میں اس مہلک وائرس کے پھیلنے کے بعد سب سے متاثرہ شہر ووہان سے دس سعودی طلبہ کو مملکت میں واپس لایا گیا ہے۔انھیں دارالحکومت الریاض میں ایک خصوصی مرکزِ صحت میں چودہ روز تک رکھا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے ہمسایہ خلیجی ملک متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس سے متاثرہ آٹھ کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ یہ تمام چینی سیّاح ہیں۔ان میں ایک صحت یاب ہوچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں