کرونا وائرس کا خطرہ، سعودیہ میں مقیم ایرانیوں پر وطن واپسی پر پابندی
سعودی عرب نے جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مملکت میں مقیم ایرانی باشندوں کو واپس ایران جانے سے روک دیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک کوئی ایرانی واپس نہیں جاسکتا۔ اگر کسی نے اس ضابطے کی خلاف ورزی کی تو اسے دوبارہ سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈایریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اختیار کردہ ضابطہ کار سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی باشندوں کو وطن واپس جانے سے روکنے کا فیصلہ ان کی صحت اور مملکت کو کرونا کی وبا سےمحفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ سفری دستاویزات کے نظام اور اس کے انتظامی ضوابط کی دفعات کا اطلاق ان تمام شہریوں پر ہوگا جنہوں نے ایران پر سفری پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
-
کرونا وائرس کے سبب کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں
کویت کی قومی فضائی کمپنی نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے اپنی ...
مشرق وسطی -
ایران میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25 ہو گئی
ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ بی بی سی فارسی سروس ...
مشرق وسطی -
اٹلی میں کرونا سے متاثرہ 78 سالہ مریض کی ہلاکت کا پہلا کیس
اطالوی وزیر صحت روبرٹو سپیرنزا نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ چین میں پھیلنے والے ...
بين الاقوامى