.

پیرس میں سعودی عرب کے تاریخی مقام العُلا سے متعلق نمائش جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے درالحکومت پیرس میں عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ میں سعودی عرب کے تاریخی ورثے کے حوالے سے اہمیت کے حامل علاقے العُلا سے متعلق نمائش جاری ہے۔ اس نمائش کا انعقاد العُلا رائل کمیشن اور عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان بین الاقوامی تعاون سے کیا گیا ہے۔ ایونٹ کو French Agency for the Development of AlUla یعنی (Afalula) کی سپورٹ حاصل ہے۔

نمائش کا مقصد آنے والوں کو العُلا کی بھرپور ثقافت اور تاریخی ورثے کے علاوہ اس کی قدرتی خوب صورتی سے متعارف کرانا ہے۔ اس کے لیے نمائش میں آثار قدیمہ کی نادر نوعیت کی اشیاء کو رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی متعدد بصری وسائل اور مشہور عالمی فوٹوگرافر بین ارتھوس بیرٹرینڈ کی تصاویر سے مدد حاصل کی گئی ہے۔

اس سے قبل عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور فرانس کے ایک سابق وزیر ثقافت ژاک لینگ نے اعلان کیا تھا کہ العُلا نمائش رواں ماہ 8 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس لیے کہ فرانسیسی میڈیا کے حلقوں میں اس ایونٹ کو شان دار پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کی بھرپور دل چسپی بھی دیکھی جا رہی ہے۔ العُلا رئال کمیشن کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔

مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر معجب بن سعید الزہرانی نے پیرس میں سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مندوب کو بتایا کہ فرانسیسی عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر دل چسپی اور توجہ ،،، نمائش کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ الزہرانی کے مطابق نمائش کے اختتام سے ایک ہفتہ قبل تک یہاں آنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران یہ عرب ورلڈ انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والی اہم ترین اور پُرکشش ترین نمائشوں میں سے ایک ہے۔

نمائش میں آنے والوں کے سامنے الُعلا کے قدرتی اور تاریخی عجائبات کا تعارف پیش کیا جاتا ہے۔ یہ علاقہ ہزاروں برس تک پے درپے آنے والی تہذیبوں کا مرکز رہا ہے۔ العُلا سعودی عرب کا پہلا مقام ہے جس کا نام اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثے کے مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں