.

فرانس کی شہرہ آفاق پرفیوم ساز کمپنی کا جراثیم کُش لوشن تیار کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کی عالمی شہرت یافتہ عطریات کے معیاری برانڈ تیار کرنے والی کمپنی نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے اپنے مرکزی کارخانے میں موجود عطریات کو ڈبوں میں پیک کرنے کے بعد ہاتھوں کو وائرس اور جراثیم سے پاک کرنے کا لوش تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی کمپنی LVMH کا مرکزی کارخانہ پیرس کے قریب واقع 'کریسٹین ڈیور' شہر میں 'سان جے ڈی برائے'میں واقع ہے۔ اس کارخانے میں دنیا میں بہت زیاد مہنگے اور انتہائی مقبول پروفیوم اور عطریات کو فی الحال محفوظ ڈبوں میں پیک کرکے کرونا سے بچائو میں مدد دینے والے لوشن کی تیاری شروع کی جا رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں تک اس کے تین کارخانے عطریات تیار نہیں کریں گے بلکہ ان فیکٹریوں میں 'ہینڈ سینیٹائزرجِل' تیار کی جائے گی۔

فرانسیسی کمپنی جو اب تک Dior ،Givenchy اورGuerlain جیسے پروفیوم کے مقبول برانڈ تیار کرکے پوری دنیا میں سپلائی کرتی رہی ہے اب ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے والا لوشن تیار کرے گی۔ توقع ہے کہ کمپنی پہلے ہفتے میں 12 ٹن سینٹیلائزر مواد تیار کرےگی۔ اس کے بعد تیار کردہ یہ لوشن حکومت کو مفت میں فراہم کیا جائے گا۔

'ایل وی ایم ایچ' کے جنرل منیجر مارک انٹون جمیٹ نے بتایا کہ کاسمیٹک اور دواسازی کی فیکٹریوں کے مابین بہت سی مشترکات ہیں۔ دونوں کبھی کبھی ایک ہی طرح کے اجزاء کا استعمال کرتے ہیں۔ لہذا فرانس اور دنیا کے مختلف حصوں میں ان مادوں کی بڑی کمی کے پیش نظر 'ایل وی ایم ایچ' فیکٹریوں کا پروفیوم مینوفیکچرنگ سے ہینڈ سینیٹائزر مینوفیکچرنگ میں منتقل ہونا زیادہ مشکل نہیں۔

گذشتہ اتوار فرانسیسی ماہرین نے ایک خاص جراثیم کش فارمولہ تیار کیا۔ اسے بیکٹیریا اور وائرس سے لڑنے میں انتہائی موثرخیال کیا جاتا ہے۔ اسی تجربے کی روشنی میں فرانسیسی کمپنی لوشن تیار کررہی ہے۔