چین میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کے بعد مسلسل دوسرے دن کسی شہری کو چین میں وائرس سے شکار ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چین میں کرونا کے حالیہ کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سامنے آئے ہیں۔
ملک کے قومی صحت کمیشن کے مطابق جمعرات کے روز ملک بھر میں 39 نئے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تمام بیرون ملک سے چین سفر کرنے والوں میں سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 14 کیسز گوانگ ڈونگ، آٹھ شنگھائی اور چھ وفاقی دارالحکومت بیجنگ میں سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ وباء کے چین میں مرکز اور ہوبائی صوبے کے دارالحکومت ووہان میں مسلسل دوسرے روز بھی کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
چین میں اب تک کرونا وائرس کے 80967 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 3248 افراد کرونا کے ہاتھوں اپنی جان کھو بیٹھے ہیں۔
-
اٹلی میں کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں، چین پیچھے رہ گیا!
اٹلی میں گذشہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس سے 427 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس نئے مہلک وائرس سے اٹلی میں ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں اور اس ... بين الاقوامى -
چین کرونا وائرس سے متعلق گمراہ کن افواہیں نہ پھیلائے: مائیک پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کرونا وائرس کے بارے میں عجیب اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے خلاف چین کو انتباہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایک ... بين الاقوامى -
چین میں کرونا وائرس امریکا نے پھیلایا: بیجنگ کا الزام
واشنگٹن نے چینی الزام کو مضحکہ خیز اور خطرناک سازشی نظریہ قرار دے کر مسترد کر دیا بين الاقوامى