چین نے اُن الزامات اور شکوک کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو لپیٹ میں لینے والا کرونا وائرس ممکنہ طور پر چین کے شہر ووہان کی ایک تجربہ گاہ سے باہر آیا۔
چی کے وزیر خارجہ وانگ یی ہو نے جمعرات کے روز اس حوالے سے امریکی الزامات کا جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا قطعا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ (کرونا) وائرس مذکورہ تجربہ گاہ میں تیار کیا گیا۔
یاد رہے کہ امریکا اس سے قبل کئی بار چین پر زور دے چکا ہے کہ وہ صحت کے اس معاملے میں تصرفات کے شفاف ہونے کو یقینی بنائے جس نے ابھی تک پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ بالخصوص یہ کرونا کے بحران نے سب سے زیادہ متاثر امریکا کو کیا جہاں اس وبائی مرض کے متاثرہ افراد اور اموات کی دنیا میں سب سے زیادہ تعداد سامنے آ چکی ہے۔
امریکی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے ذمے داران نے امریکی نیوز چینل "CNN" کو بتایا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے کہ آیا کرونا وائرس نے گوشت اور مچھلی کے بازار میں نہیں بلکہ چین کی ایک تجربہ گاہ میں جنم لیا۔
حکومتی تجزیے کی اطلاع رکھنے والے ایک انٹیلی جنس ذمے دار نے سی این این کو مزید بتایا کہ کرونا کے جنم لینے کی تحقیق کرنے والے امریکی انٹیلی جنس کے ذمے داران کا نظریہ ہے کہ اس وائرس نے چین کی ایک تجربہ گاہ میں جنم لیا ،،، اور پھر غلطی سے اسے عوام کے اندر چھوڑ دیا گیا۔
دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اس نظریے کی تصدیق کی قدرت نہیں رکھتی تاہم وہ اس بات کو جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا مذکورہ تجربہ گاہ میں کوئی شخص حادثاتی طور پر اس وائرس سے متاثر ہوا اور پھر اس نے دیگر افراد کو اس میں مبتلا کر ڈالا۔
اس سے قبل امریکی ٹیلی وژن فوکس نیوز نے گذشتہ روز ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ووہان شہر کی فیکٹری میں اس کرونا وائرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر تیار نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ چین کی جانب سے اس موقف کے اظہار کا حصہ ہے کہ وائرس کا پتہ چلانے اور اس کی روک تھام کے لیے چین کی کوشیں امریکا کی صلاحیتوں سے برتر ہیں۔
مذکورہ رپورٹ اور اس نوعیت کی دیگر رپورٹوں میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ ووہان کی جس فیکٹری میں وائرس سے متعلق تجربات عمل میں لائے گئے ،،، وہاں سلامتی کا کمزور معیار کسی شخص کے اس متعدد مرض سے متاثر ہونے کا سبب بن گیا۔ بعد ازاں وائرس ایک بازار میں نمودار ہوا جہاں سے اس کا پھیلاؤ شروع ہو گیا۔