مغرب اسلامی میں القاعدہ کا سربراہ مالی میں ہلاک
فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کی مسلح افواج نے مالی میں ایک فضائی حملے میں مغرب اسلامی میں القاعدہ کے سربراہ عبد المالك دروكدال کو ہلاک کردیا ہے۔
فرانسیسی وزیر دفاع پارلے نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ فرانسیسی فوج نے تین جون کو دوسرے اتحادی ممالک کی افواج کے ساتھ ملک کر ایک مشترکہ آپریشن میں مالی میں القاعدہ کے علاقائی سربراہ کو ہلاک کیا۔ اس آپریشن میں مغرب اسلامی میں القاعدہ کے سربراہ عبدالمالک دروکدال سمیت متعدد دیگر جنگجو مارے گئے۔
خیال رہے کہ دروکدال کو شمالی افریقا کے انتہائی پرتشدد کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے شمالی مالی کے علاقوں میں حکومتی رٹ کمزور کرنے اور شدت پسندوں کی عمل داری کی بحالی کے لیےحملے شروع کیے تھے۔ سنہ 2013ء کو فرانس کی قیادت میں مالی کے ساحلی علاقوں میں القاعدہ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ دروکدال شمالی الجزائر کے پہاڑی علاقوں میں روپوش رہا ہے جب کہ اس کی زیر نگرانی القاعدہ مالی، نیجر، موریتانیہ اور الجزائر میں پھیلی ہوئی ہے۔
-
دوحہ معاہدے کے باوجود طالبان اور القاعدہ کے درمیان قریبی روابط ہیں : اقوام متحدہ
قطر کی سرپرستی میں طے پائے جانے والے معاہدے کے باوجود افغان طالبان تحریک ابھی تک ...
بين الاقوامى -
ایف بی آئی کی سراغرسانی، قاتل سعودی رنگروٹ کا ناتا القاعدہ سے جوڑدیا: اٹارنی جنرل
امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے گذشتہ سال دسمبر میں فلوریڈا میں ...
بين الاقوامى -
یمن:ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے القاعدہ کے 43 قیدی رہا کر دیے
چھوڑے گئے قیدیوں کو عدن میں جنوبی عبوری کونسل کی فورسز پر حملوں کی ہدایت
بين الاقوامى